اہم خبریں

میٹرک کے اردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے ملتوی،کب ہو نگے،تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

راولپنڈی (اے بی این نیوز‌)راولپنڈی شہر میں میٹرک کے طلبہ کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے، جہاں 10 اپریل کو ہونے والے امتحانی پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت کیا گیا۔

حکام کے مطابق راولپنڈی شہر کے 64 امتحانی مراکز میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، جس کے باعث ہزاروں طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں اردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان شامل ہیں، جو اب مقررہ تاریخ پر نہیں ہوں گے۔

کمشنر راولپنڈی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ مخصوص حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور امتحانی عملے کی سہولت اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور وہاں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس کے لیے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے تعلیمی بورڈ کی ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں۔

مزید پڑھیں :راولپنڈیز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں