اہم خبریں

ہفتے کو مذاکرات میں فریقین دفتر خارجہ میں براہ راست ملاقات کریں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں وفود کی علیحدہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پاکستانی قیادت سے الگ نشستوں میں طے پانے والے امور پر فریقین کو آمنے سامنے بٹھایا جائے گا۔
مذاکرات کا ماحول سازگار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات ہونگے۔ امریکی وفد بھی دو حصوں میں پاکستان آئے گا۔پہلے مرحلے میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آئیں گے۔دوسرے مرحلے میں نائب صدر جے ڈی وینس آئیں گے۔
مذاکرات کا ابتدائی دور جمعہ کے روز نجی ہوٹل میں شروع ہوگا ۔ امریکہ کی جانب سے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ایرانی اعلیٰ سطح وفد پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے۔ ہفتے کو مذاکرات میں فریقین دفتر خارجہ میں براہ راست ملاقات کریں گے۔ امریکی وفد کیلئے خصوصی بلٹ اور بم پروف گاڑیاں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
گاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا ۔امریکی وفد کے سپورٹنگ سٹاف کے مزید اراکین بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں :بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں