اہم خبریں

لبنان کی پاکستان سے مدد کی پکار، خطے میں امن کیلئے سفارتی رابطے تیز، عالمی سطح پر اہم پیش رفت

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )لبنان اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ گفتگو کے دوران لبنان کی جانب سے حملوں کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست سامنے آئی، جس پر پاکستان نے امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے گفتگو میں خطے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان پہلے بھی مختلف عالمی تنازعات میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت کوششیں جاری رکھے گا۔

لبنانی قیادت نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں :بارش، آندھی اور ژالہ باری کا خطرہ، ملک بھر میں الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی سخت ہدایت

متعلقہ خبریں