اہم خبریں

لبنان پر جاری حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا سکتے ہیں، مسعود پزشکیان

تہران (  اے بی این نیوز     )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر جاری حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا سکتے ہیں، جس سے خطے میں امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ رویہ مستقبل کے کسی بھی ممکنہ معاہدے پر سنجیدگی پر سوال اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو مذاکراتی عمل اپنی اہمیت کھو دے گا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور خطے میں استحکام کے لیے فوری طور پر جارحانہ اقدامات روکنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

متعلقہ خبریں