اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور جلد اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کی ایک بڑی وجہ اسلام آباد میں متوقع اہم سفارتی سرگرمیاں اور امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات ہیں، جن کے باعث سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماع سے گریز کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پیچیدگی یا سیکیورٹی چیلنج سے بچا جا سکے۔ قیادت کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان علیحدہ طور پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :امریکہ،ایران جنگ بندی کے بعد ایک اور بڑی جنگ بند کرنے کی پیشکش،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں