کراچی ( اے بی این نیوز )امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 13 ہزار 460 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 440 روپے بڑھ کر 8 ہزار 184 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی رجحان اوپر کی جانب رہا، جہاں فی اونس سونا 157 ڈالر اضافے کے ساتھ 4818 ڈالر جبکہ چاندی 4.40 ڈالر بڑھ کر 77 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے درجنوں گرفتار کارکنان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا















