اہم خبریں

اسلام آباد مذاکرات،ایران ،امریکہ کی جانب سے کون کون شریک ہو نگے،نام سامنے آگئے،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بننے جا رہا ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں۔ جنگ بندی کے بعد ہونے والے ان مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے ان مذاکرات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح کی شخصیات شرکت کریں گی۔ ایران کی جانب سے محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی شریک ہوں گے، جبکہ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جنگ بندی کو مستحکم کرنے، کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ مستقل حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گے۔ پاکستان کی میزبانی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک مثبت سفارتی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ممکن ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح پر اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ اب اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ عمل مزید آگے بڑھے گا۔

مزید پڑھیں :پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟ وزیر اعظم نے خوشخبر ی سنا دی

متعلقہ خبریں