اہم خبریں

پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؟ وزیر اعظم نے خوشخبر ی سنا دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )شہباز شریف نے ملک کے لیے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کے مثبت اثرات اب عوام تک پہنچائے جائیں گے، خصوصاً پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، اور اس پیش رفت پر شکر ادا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور حکومت اس کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق آئندہ کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے سے متعلق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حالیہ جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ حکومت اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ حد تک ریلیف دینا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عسکری اہداف حاصل کر لیے،جے ڈی وینس

متعلقہ خبریں