اہم خبریں

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ،افغان حکومت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔مختلف ممالک نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور افغانستان نے بھی جنگ بندی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی شہری علاقوں اور تنصیبات پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔ مسائل کے حل کا واحد راستہ پرامن مذاکرات ہیں اور خودمختار ممالک کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:ایک کے بعد دوسری جنگ ، میزائل داغ دیئے گئے ،حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیا

متعلقہ خبریں