اہم خبریں

آج بروز بدھ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،جانیے نئی قیمت کیا ہے ؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت میں 157 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئی ​​عالمی قیمت 4814 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں نئی ​​قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 460 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 440 روپے اضافے سے 8 ہزار 184 روپے ہو گئی اور اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 377 روپے اضافے سے 7 ہزار 16 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:پورے خطے کو تباہی سے بچایا،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر اویس لغاری

متعلقہ خبریں