اہم خبریں

ایران کیلئے دو آپشن،ٹرمپ فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں،امریکی میڈیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی تازہ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں، جہاں آئندہ چند اقدامات خطے کی صورتحال کا رخ متعین کر سکتے ہیں۔

رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ موجودہ بحث دو واضح راستوں کے درمیان گھوم رہی ہے: یا تو ایران کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے جیسے سخت اقدامات کیے جائیں، یا پھر سفارتی حل کو ایک بار پھر موقع دیا جائے اور مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے۔ اس تناظر میں اندرونی سطح پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان سمیت کچھ دیگر علاقائی ممالک بھی ثالثی کے ذریعے صورتحال کو سنبھالنے اور مزید مہلت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ تاہم ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بار مزید وقت دینے کا امکان محدود دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں :عالمی یومِ صحت، کیسپرسکی کی جانب سے ٹیلی میڈیسن میں بڑھتے سائبر خطرات کے حوالے سے وارننگ

متعلقہ خبریں