ریا ض ( اے بی این نیوز )سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع صنعتی شہر الجبیل میںتیل تنصیب کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گہرے بادل دور دور تک دکھائی دینے لگے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مبینہ میزائل حملوں کے بعد پیش آیا، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شدید آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حکام کے مطابق ان میزائلوں کا ملبہ ایک توانائی تنصیب پر گرا، جس کے باعث نقصان ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حکام نے متاثرہ مقام کا محاصرہ کر کے نقصان کا تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے تو اس کے اثرات عالمی تیل مارکیٹ اور معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران میں جنگ کے فوجی مقاصد پورے ہوچکے ہیں،امریکی نائب صدر















