اہم خبریں

لکی مروت ، پولیس موبائل کے پاس زور دار دھماکا ، 5 اہلکار زخمی

لکی مروت ( اے بی این نیوز   ) شہباز خیل اڈہ کے قریب پولیس موبائل کے پاس زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض اہلکاروں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں تک پہنچنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں اس سے قبل بھی پولیس کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہوجائے گی،امریکی صدر کی دھمکی

متعلقہ خبریں