اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی بحران کے دوہرے دباؤ کا شکار ہیں، جس نے عام شہری کی زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلی کے بعد ملک کو انتظامی اور معاشی سطح پر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاری کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس سے معیشت مزید دباؤ میں آ گئی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پرامن احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو لوگ خود سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے اور یہ ان کا آئینی حق ہے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے خطرات سے دوچار ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں، دوست ممالک بھی اپنے قرضوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے مالی دباؤ مزید بڑھ رہا ہے۔
یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث تیز ہو گئی ہے، جہاں صارفین مہنگائی، معیشت اور سیاسی حالات پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کی تابڑ توڑ کارروائیاں،دشمن کے اڈوں کو نشا نے پر لے لیا















