اہم خبریں

صوبائی حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

لاہور ( اے بی این نیوز     ) پنجاب میں کاروباری اوقات سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، ذرائع کے مطابق تاجروں کو مزید معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری طبقے کو مشکلات میں ڈالنا مناسب نہیں، اسی لیے کسی بھی فیصلے سے قبل تاجروں سے مشاورت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا تاکہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر پالیسی ترتیب دی جا سکے۔

دوسری جانب حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ اجلاس میں اس پالیسی کے مزید پہلوؤں پر غور کیا جائے گا تاکہ توانائی بچت اور معاشی استحکام کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں