پشاور ( اے بی این نیوز ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے موجودہ معاشی اور عالمی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا سکون چھین لیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں پٹرولیم قیمتوں کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
انہوں نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور مختلف ممالک اپنے اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بڑی طاقتوں کا کردار واضح ہے اور عالمی سطح پر پالیسیوں میں تضادات نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بعض عالمی رہنما تنہائی کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ یورپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلی بار وہاں سے جنگی صورتحال سے لاتعلقی کا اظہار سامنے آیا ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیں :ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پلان تیار، نکات سامنے آگئے ،جا نئے تفصیل















