اہم خبریں

آج بروز پیر 6 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث 06 اپریل کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔جبکہ 07اپریل اور 08اپریل کے دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، مری گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔

ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ تا ہم شمالی/مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پیر کے روز شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع۔ سندھ، بالائی/وسطی پنجاب، جنوبی /وسطی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور قلات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 16، مظفر آباد (سٹی 14، ایئرپورٹ 08)، کوٹلی 10، گڑھی دوپٹہ 04،پنجاب: مری 14، لاہور (ایئرپورٹ 10)، گوجرانوالہ 09، جوہر آباد 06، سیالکوٹ (سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 02، کٹاریاں 01)،خیبرپختونخوا: پشاور (ایئرپورٹ 09، سٹی 01)، کاکول 09، پاراچنار 07، بالاکوٹ 04، چراٹ، پٹن، بنوں 01،بلوچستان: قلات میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 35،ٹھٹھہ،بدین اورٹنڈوجام میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: ریسکیو مشن مہنگا پڑگیا،امریکا کے 20 کروڑ ڈالر کے طیارہ تباہ

متعلقہ خبریں