اہم خبریں

میٹرو بس میں مفت سفر،نئی شرط عائد، جا نئے کیا،شہری پریشان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں مفت میٹرو سروس کے دوسرے روز ہی نئی شرط نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا، انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی شخص شناختی کارڈ کے بغیر مفت ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔ میٹرو اسٹاف کے مطابق مفت سفر کی سہولت لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا اسٹوڈنٹ کارڈ بھی ہمراہ رکھیں۔

میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو بغیر سفر واپس جانا پڑا۔ اچانک اس شرط کے نفاذ پر شہریوں نے شدید حیرت اور پریشانی کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

کئی مسافروں کا کہنا ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع کے ایسے قواعد نافذ کرنا عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو روزمرہ سفر کے لیے اس سہولت پر انحصار کر رہے تھے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو اس شرط پر نظر ثانی کی جائے یا عوام کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کےمزید 2 طیاروں کے فضا میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

متعلقہ خبریں