اہم خبریں

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،پاکستان سے آج بھی 39 پروازیں منسوخ

کراچی (اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے آج بھی 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

گزشتہ 5 ہفتوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی سے آج جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ملتان سے دوحہ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

علاوہ ازیں کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے گلگت کے لیے آج کی تمام 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک اور امریکی طیارہ تبا کردیاگیا،پاسداران انقلاب

متعلقہ خبریں