اہم خبریں

ایران نے امریکہ کے ایف 35 کے بعد ایف 15 بھی مار گرایا

تہران / واشنگٹن ( اے بی این نیوز       ) ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا طیارہ تباہ ہوا،اسی تناظر میں سابق ڈائریکٹر امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر جو کینٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگی صورتحال میں شامل اہلکاروں کیلئے دعا کی جائے اور کوشش کی جائے کہ اس تنازع کو جلد ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں فوجیوں کی حفاظت اور امن کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اس جنگی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

متعلقہ خبریں