اسلام آباد (اے بی این نیو ز)پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
وزرائے خزانہ و پٹرولیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کو اہم اور مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم کے تحت کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات کو کم کیا جا سکے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کے155 ڈرونز مار گرا ئے،جا نئے تفصیل















