اہم خبریں

پٹرول 70 روپے،ڈیزل 100 روپے فی لٹر مہنگا کر نے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیو ز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرینگے، جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ ہو نگے۔
پٹرول 70 روپےجبکہ ڈیزل 100 روپے فی لٹر مہنگاکرنے کا امکان،اآ ئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی بند کر دی.
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

متعلقہ خبریں