اہم خبریں

ایران نے اسرائیل کے155 ڈرونز مار گرا ئے،جا نئے تفصیل

تہران (اے بی این نیو ز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی اور اسے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اب تک جنگ کے آغاز سے لے کر مار گرائے جانے والے ڈرونز کی مجموعی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :ٹیم فخر زمان کو مس کرے گی،حارث رؤف

متعلقہ خبریں