واشنگٹن (اے بی این نیوز )جے ڈی وینس کا ایرانی تنازع پر پاکستانی ثالثوں سے رابطہ، جنگ بندی کیلئے امریکی شرائط پیش کر دی گئیں۔جے ڈی وینس نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے عوض ٹرمپ انتظامیہ جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایرانی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھانے کی دھمکی۔ ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کا اہم ثالثی کردار ہے۔
جے ڈی وینس نے ایرانی تنازع پر اہم سفارتی پیش رفت کرتے ہوئے پاکستانی ثالثوں سے رابطہ کیا ہے، جس سے پاکستان کا کردار عالمی سطح پر مزید نمایاں ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی شدید ہو چکی ہے۔جے ڈی وینس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال کر کے عالمی جہاز رانی کیلئے کھول دیا جائے تو امریکا جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے تیار ہو سکتا ہے۔ اس شرط کو موجودہ بحران کے حل کیلئے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی معاہدے تک پیش رفت نہ ہوئی تو ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک طرف سفارتی دروازہ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب دباؤ کی حکمت عملی بھی جاری ہے۔
جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثالث ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے خطے میں مضبوط سفارتی تعلقات اسے ایک اہم پل بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کے سپریم لیڈر کا نیا اور سخت ترین پیغام آگیا، جا نئے کیا ،امریکہ، اسرائیل کے ہو ش اڑ گئے















