اہم خبریں

بھارت کی عالمی سطح پر سبکی،فرانس کا رافیل سورس کوڈ دینے سے انکار

پیرس (اے بی این نیوز    )فرانس نے بھارت کو رافیل لڑاکا طیارے کے بنیادی سافٹ ویئر سورس کوڈ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے، جسے دفاعی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارت کی فضائی خودمختاری اور تکنیکی آزادی کے منصوبوں پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رافیل طیارے کے حساس نظاموں میں شامل ایسے اجزاء ہیں جن پر مکمل کنٹرول فرانس کے پاس ہے۔ ان سسٹمز کی حساس نوعیت کے باعث متعلقہ ادارے کسی بھی بیرونی فریق کو سورس کوڈ فراہم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سورس کوڈ تک رسائی نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بھارت ان طیاروں میں اپنی مرضی کے مطابق بڑی تکنیکی تبدیلیاں یا اپ گریڈ آزادانہ طور پر نہیں کر سکے گا، اور کسی بھی نئے ہتھیار یا سسٹم کے انضمام کے لیے اسے فرانسیسی منظوری درکار ہوگی۔ اس میں جدید میزائل سسٹمز اور مقامی دفاعی منصوبے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کے سپریم لیڈر کا نیا اور سخت ترین پیغام آگیا، جا نئے کیا ،امریکہ، اسرائیل کے ہو ش اڑ گئے

متعلقہ خبریں