اہم خبریں

ملک بھر میں بارشوں کی باعث متعدد افراد جاںبحق

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں ، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایبٹ آباد کی حاجیہ گلی میں مکان گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ، مرنے والوں میں تین بچےبھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں بارشوں کے باعث مکانات کو نقصان پہنچا۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ ،حافظ آباد بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں: موسم کا الرٹ جاری،جا نئے آئندہ 24گھنٹوں میں  موسم کی صورتحال

متعلقہ خبریں