اہم خبریں

سمندری حدود میں میری ٹائم کرفیو نافذ،جا نئے کس ملک نے لگا یا

بحرین (اے بی این نیوز)بحرین نے اپنی سمندری حدود میں سیکیورٹی کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے میری ٹائم کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام موجودہ علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ ساحلی علاقوں اور سمندری سرگرمیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی سمندری حدود میں شام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران غیر ضروری سمندری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اس دوران صرف اجازت یافتہ سرگرمیوں اور خصوصی اجازت ناموں کے تحت ہی سمندر میں آمد و رفت ممکن ہوگی۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور سمندری راستوں پر سیکیورٹی کو بہتر کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ ماہی گیروں، بحری عملے اور دیگر افراد کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

حکام نے شہریوں اور سمندری سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ اوقات اور قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کے سفیر کا لبنان کو چھوڑنے سے انکار،حزب اللہ بھی میدان میں آگئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں