اہم خبریں

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان خطے میں امن کیلئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ کو پہلا اجلاس ریاض میں ہوا تھا جبکہ حالیہ مشاورتی اجلاس میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد پہلے سے زیادہ اہم ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ پاکستان وزیراعظم کی قیادت میں علاقائی اور عالمی امن کیلئے بھرپور سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کیلئے بھی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ چین پاکستان کے اس مثبت اور تعمیری کردار کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں استحکام اور امن کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈےکے خلاف کارروائی

متعلقہ خبریں