نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندو بے لگام ہوگئے ، عیسائی برادری کی مذہبی عبادت گاہ چرچ نظرآتش، مسلمانوں کے گھروں اور چھت پرمورتیاں لگانے کا عمل تیز کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت انتہا پسند ریاست کے طور پر ابھرنے لگی ، انتہا پسند ہندو بے لگام ہوچکے ، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، قوانین بھی انتہا پسندوں کو روکنے میں ناکام، ذرائع کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کھنڈوا میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور چھت پر چڑھ کر اپنے بھگوان کی مورتی لگانے کی کوشش کی مسلمانوں کی جانب سے انتہاپسندوں کو روکنے کی کوشش کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا۔دوسری جانب مدھیہ پردیش میں ہی ایک اورواقعہ میں بھارت میں ہندوا انتہاپسندوں نے چرچ کو آگ لگا دی اور دیواروں پر مذہبی نعرے لکھ دئیے۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کے گروپ نے گرجا گھر پردھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ انتہاپسندوں نے دیواروں پر ہندوؤں کے بھگوان کا نام بھی لکھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ 5 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ انتہاپسند عمارت پر لگی حفاظتی جالی کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی اوراق بھی نذر آتش کیے۔















