اہم خبریں

ایران نے سعودی عرب پر حملے میں اہم امریکی سرویلنس طیارہ تباہ کر دیا،اربوں کا نقصان

تہران (  اے بی این نیوز     ) ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران امریکہ کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ائیر بیس پر میزائل حملے کے دوران ایک اہم امریکی نگرانی طیارہ تباہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایواکس نوعیت کا تھا، جسے جنگی حکمت عملی میں انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ سیکڑوں میل دور تک فضائی نگرانی اور معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس کی بدولت جنگی آپریشنز کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ای تھری طیارے کی تباہی امریکہ کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس کی جگہ نیا طیارہ حاصل کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت درکار ہوگی۔ سابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس نقصان سے خلیج فارس میں امریکہ کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوے خطے میں جاری معلوماتی جنگ کا بھی حصہ ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف ہنگا مے پھوٹ پڑے،لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

متعلقہ خبریں