تہران( اے بی این نیوز )ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری تازہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک امریکی ایف 16 طیارہ بھی مار گرایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ایرانی حکام کے مطابق صوبہ فارس کے شہر شیراز میں دفاعی نظام نے ایک مہنگا امریکی ڈرون بھی تباہ کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس کارروائی کی مبینہ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں ڈرون کو نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز کویت کے ایک ہوائی اڈے پر گرے، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور ریڈار نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے ان کارروائیوں کا ردعمل ہیں جن میں ایرانی صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسی تناظر میں بحرین اور دیگر خلیجی علاقوں میں صنعتی مراکز کو بھی نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایرانی صنعتوں یا تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :امریکہ ایران جنگ بند کرنے کا اختیار کس کے ہاتھ میں،نام سامنے آگیا،جا نئےتفصیل















