اہم خبریں

برطانو ی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا، یہ بات سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتائی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر آپریشن معطل کرنے اعلان کردیا۔سول ایوی ایشن کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرلائن موسم گرما کے شیڈول کی منظوری کیلئے سول ایوی ایشن سے رابطے میں ہے۔ترجمان کے مطابق ایئرلائن لندن اورلاہورکے درمیان یکم مئی تک آپریشن جاری رکھے گی جب کہ اسلام آباد اورلندن کے درمیان 9 جولائی تک آپریشن جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن برطانوی ایئر لائن جسنے کووڈ 19 کے دنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلی فلائٹ 11 دسمبر 2020 کو مانچسٹر سے اڑان بھرنے کے بعد اسلام آباد میں لینڈ کی تھی، استقبال کے لیے برٹش ہائی کمشنر بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان اور برطانیہ دونوں ممالک کے لیے زبردست لمحہ ہے۔

متعلقہ خبریں