فلوریڈا (اے بی این نیوز)گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر گاڑی حادثے سے پراپرٹی کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ ٹائیگرووڈز پر گاڑی حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطا بق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹرک کو اوورٹیک کرنےکے دوران حادثہ پیش آیا ۔
مزید پڑھیں۔ایران کے بعد اگلا ہدف کیوبا ہے، ٹرمپ














