کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے خالی اسٹیڈیمز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیگ کے آغاز سے اب تک اس کا حصہ رہنے کے ناطے یہ منظر دل کو دکھ پہنچاتا ہے۔
سلمان اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ شائقینِ کرکٹ کو دوبارہ اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ کھیل کی رونقیں بحال ہو سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اصل خوبصورتی عوام کے جوش و خروش سے وابستہ ہے اور جب تک تماشائی موجود نہ ہوں، مقابلوں کا لطف ادھورا رہتا ہے۔
کراچی کنگز کے مالک نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسٹیڈیمز ایک بار پھر مکمل گنجائش کے ساتھ بھرے نظر آئیں گے اور کرکٹ کا حقیقی ماحول واپس آئے گا۔
آخر میں انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے قومی جذبے کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں۔زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے، وزیراعظم














