تل ابیب(اے بی این نیوز) اسرائیل میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کر دی گئی، سائرن بجنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایئر ریڈ سائرن بجے، جن میں نیوگ ڈیزرٹ، ڈیمونا، بیئرشبع، عراد اور شکیلون شامل ہیں۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو جوہری تنصیبات اور دو سٹیل پلانٹس پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں بھاری ردعمل دے گا، اسرائیلی سائرن کا مقصد شہریوں کو ہوائی خطرات سے آگاہ کرنا اور حفاظتی پناہ گاہوں کی طرف ہدایت کرنا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں، خطے میں جاری کشیدگی میں پہلے ہی میزائل تبادلے، حملوں اور جوابی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں اور حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا















