اہم خبریں

امریکی فوجیوں کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے ، پاسداران انقلاب کا اعلان

تہران(اے بی این نیوز) پاسداران انقلاب نے امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بھی امریکی فوجی موجود ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ شہریوں کو امریکی فوجی اڈوں کے قریب سے فوری دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور جو بھی اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث جانی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں اب تک ایک ہزار 937 افراد جاں بحق جبکہ 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایک ہزار 94، عراق میں 89، متحدہ عرب امارات میں 11، کویت میں 6 اور بحرین میں 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سے خبر غم،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں