تہران(اے بی این نیوز) ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی دو فیکٹریوں سمیت اہم تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملوں میں پاور پلانٹ اور ایک نیوکلیئر سائٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے حساس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
وزیرخارجہ کے مطابق اسرائیل نے ان کارروائیوں سے قبل امریکا کو اعتماد میں لیا تھا، جس پر انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ حملے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی سفارتی مہلت کے بھی منافی ہیں اور اس سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے الزامات اور حملے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سے خبر غم،جا نئے تفصیلات















