پشاور(اے بی این نیوز) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ تحریک ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سے کارکنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اعتماد برقرار رکھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی کی جانب سے سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سہیل آفریدی کے نام ایک پیغام بھی بھجوایا گیا تھا، جس میں آئندہ لائحہ عمل سے متعلق ہدایات شامل تھیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق پارٹی نے مختلف مواقع پر دباؤ اور پیشکشوں کا سامنا کیا، تاہم قیادت نے کروڑوں کی آفرز کو مسترد کیا اور اپنے مؤقف پر قائم رہی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے بھی رابطے کیے گئے اور چیف جسٹس کو خطوط لکھ کر درخواست کی گئی کہ بانی کے کیسز سنے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بانی سے ملاقاتیں بند ہیں اور پارٹی کی بات نہیں سنی جا رہی، جو صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کے بیٹوں نے پاکستان مخالف کوئی بات نہیں کی اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں درست نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں :عوام کیلئے بڑی خبر،میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان















