اہم خبریں

عوام کیلئے بڑی خبر،میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کفایت شعاری مہم کے تحت میٹرو بس سروس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق سروس رات 9 بجے بند کر دی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ اقدام اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ میٹرو بس سروس کے اوقات میں کمی کے باعث انتظامی اور آپریشنل اخراجات میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کے نفاذ کے بعد سروس دن کے اوقات میں معمول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ شام کے بعد مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے متبادل انتظامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفری شیڈول کو نئے اوقات کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت دیگر سرکاری شعبوں میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں :لاہور میں پی ایس ایل 11 کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ

متعلقہ خبریں