اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسپیشل جج سینٹرل ٹو ہمایوں دلاور نے ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر فضیلہ عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
فضیلہ عباسی کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ عدالت کے حکم کے مطابق درخواست گزار قبل از گرفتاری ضمانت کی رعایت کا جان بوجھ کر غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
فضیلہ عباسی کی درخواست 13 جنوری 2026 سے زیر التوا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس میں کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا۔ دوسرے کیس کے حکم امتناع کی وجہ سے اس درخواست پر رعایت دی گئی ۔
مزید پڑھیں :گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری















