اسلام آباد (اے بی این نیوز )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں آندھی، طوفان اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :افغان مہاجرین کی وطن واپسی، طورخم بارڈر کھول دیا گیا















