اسلام آباد (اے بی این نیوز )مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں انہیں سزا سنائی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ان کی سینیٹ رکنیت ختم کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنو عات مہنگی ہو نے جا رہی ہیں،جا نئے لیوی فی لٹر کتنی عائد ہو گی















