اہم خبریں

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں،تفصیلات روزنامہ اوصاف نے حاصل کر لیں

اسلام آباد (رضوان عباسی سے)ملک میں جاری علاقائی کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں کٹوتیاں کر دی ہیں، جس سے مختلف شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے بی این نیوز نے ان کٹوتیوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

حاصل دستاویز میں شامل اعداد و شمار کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 24 ارب 92 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں 8 ارب 21 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ میں 6 ارب 45 کروڑ روپے جبکہ صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی بجٹ میں سب سے بڑی کٹوتیوں میں سے ایک سامنے آئی ہے، جہاں 22 ارب 33 کروڑ روپے کم کیے گئے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز میں 7 ارب 3 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

توانائی اور آبی وسائل کے شعبے بھی متاثر ہوئے ہیں، جہاں بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 9 ارب روپے سے زائد اور آبی وسائل کے منصوبوں میں 12 ارب 88 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، وفاقی تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 3 ارب 21 کروڑ روپے جبکہ ہائیر ایجوکیشن منصوبوں میں 4 ارب 22 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں بھی 2 ارب 22 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

دیگر محکموں میں وزارت داخلہ کے ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب 39 کروڑ روپے، وزارت صحت میں 1 ارب 41 کروڑ روپے، ریلوے کے منصوبوں میں 2 ارب 24 کروڑ روپے اور وزارت دفاع کے ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب روپے سے زائد کی کمی شامل ہے۔

اسی طرح ریونیو ڈویژن کے منصوبوں میں 1 ارب 71 کروڑ روپے جبکہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی بجٹ میں 1 ارب 62 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی، رقم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے استعمال ہوگی ، حکومتی زرائع کے مطابق ان کٹوتیوں کا مقصد موجودہ معاشی دباؤ اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے اثرات کو کم کرنا ہے، تاہم اس سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران نے اسرائیل کے 70 سے زائداہداف کو نشانہ بنا یا،پورے اسرائیل گونج اٹھا

متعلقہ خبریں