اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا، اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ۔وزیراعظم میاں شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں ای سی سی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ پر بین الوزراء کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم آج ایک روزہ دورہِ کراچی میں پاک نیوی کی امن مشق کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں