کراچی(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گورنر کی تقرری کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا، یہ دورہ حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دوران وہ شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے، جبکہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول ٹینک میں آگ لگ گئی















