لاہور (اے بی این نیوز )وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں پر یقین نہ کریں جن میں چھٹیوں میں توسیع کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق ایسی جعلی خبروں سے گریز کیا جائے اور صرف سرکاری اعلامیوں پر اعتماد کیا جائے۔
مزید پڑھیں :پی این آئی ایل ،ڈکی بھائی نے عدالت میں درخواست دائر کردی،اروب جتوئی کے حوالے سے اچھی خبر،جا نئے تفصیل















