تہران (اے بی این نیوز )پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 78ویں میزائل لہر کے تحت تل ابیب سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ آپریشن “وعدہ صادق 4” کے دوران مختلف مقامات پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب کے علاقوں کو بھی ہدف بنایا گیا، جبکہ کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل شامل تھے۔ اسی دوران خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں، جبکہ مستقبل میں مزید اقدامات کے اشارے بھی دیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے سابق امریکی صدر کے ایک جملے کا حوالہ بھی طنزیہ انداز میں دیا گیا، جس سے خطے میں جاری کشیدگی اور بیانات کے تبادلے کی شدت ظاہر ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں :30 مارچ تک موسم کیسا رہے گا، کہاں بارش اور کہاں ژالہ باری ہو گی،جا نئے















