ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ ان دنوں اپنی صحت کا صدقہ دے کر چلیں گے وہ بڑی مشکل سے بچ جائیں اور یاحی یا قیوم کا ورد کریں توبہ بھی ضروری ہے اور اپنے معاملات سیدھے کرنے بھی ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنی زندگی کو سنجیدہ لے لیں ابھی وقت اچھا ہے۔ آپ کا اٹھایا کوئی بھی نیک قدم آپ کے لئے بڑی تبدیلی لے کر آ سکتا ہے اور اس مواقع کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خوبصورت دن اور آپ کے لئے مشکلات کا انشاءاللہ حل لا رہا ہے۔ بسم اللہ کرکے جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے ہو جائے گا اور گھریلو معاملات بھی بہتری میں ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ چاہ کر بھی بھی وہ کام نہیں کر سکتے جو آپ کے لئے بہتر نہیں اور یہ میرے اللہ کے فیصلے ہیں جو بڑے خوبصورت فیصلے ہیں، اس لئے جو نصیب میں لکھا مل رہا ہے شکر کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ضرورت پوری ہونے کا امکان ہے جس بھی مسئلے کیلئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے وہ حل ہوگا اور جو راستہ کبھی بند محسوس ہو رہا تھا وہ کھل سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کافی دنوں سے اپنی پوزیشن کو کمزور کئے ہوئے ہیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کا کس قدر نقصان ہو چکا ہے اب حالات کو بہتر بنانا آپ کے فیصلے پر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن صدقہ مانگ رہا ہے۔ آپ جو کام کریں توجہ سے کریں اور اپنی عزت مال کی حفاظت بے حد ضروری بھی ہے جو لوگ نماز کی طرف توجہ دیں گے بچیں رہیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بار بار کہا جا رہا ہے کوئی خفیہ دشمن ان دنوں آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ محتاط رہیں اور روزانہ صبح چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا لیا کریں تاکہ بچ سکیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
استخارے کے بغیر قدم نہ اٹھائیں۔ ان دنوں آپ کے معاملات آزمائشی چل رہے ہیں اور اس میں کوئی خاص بہتری نہیں آ رہی۔ آپ کو صدقہ لازمی دینا ہے راشن کا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دو دن سے ستاروں کی پوزیشن بحکم اللہ مکمل سپورٹ دے رہی ہے۔ آپ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں ، اللہ نے چاہا تو کامیابی ملنے کا بڑا امکان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کل تک جس معاملے کی وجہ سے ڈپریشن تھا وہ اب ٹھیک ہو سکے گا اور آپ کو اس طرف سے فائدہ ملے گا جو دماغ میں بھی نہ تھا۔ اسلئے فکر مند نہ ہوں تو بہتر ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج روزگار کے حوالے سے بھی انشاءاللہ بہتری ہے اور گھر میں بھی جو مسئلہ چل رہا ہے وہ بھی ٹھیک ہو سکے گا، آج آپ کو اپنے لئے انشاءاللہ آسانیاں ہی ملیں گے، فکر نہ کریں۔















