اہم خبریں

داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار، لاہور قلندرز نے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 11 سے قبل لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی، جبکہ ٹیم نے ان کی جگہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈینیل سیمز کو شامل کر لیا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 11 میں شرکت نہیں کریں گے۔ فرنچائز کے مطابق ان کی جگہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ڈینیل سیمز بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اور شائقین کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق داسن شناکا کو آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر سیم کرن کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے، جس کے باعث انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔

مزیدپڑھیں:قصیم میں شاہ عبدالعزیز کا تاریخی محل عید پر عوام کے لیے کھول دیا گیا

متعلقہ خبریں