اہم خبریں

پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہونگے ،افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی، چیئرمین پی سی بی

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے ،افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل شیڈول کے مطابق 26مارچ سےہی ہوگی،پی ایس ایل ہمارا انٹرنیشنل برانڈ ہے،وزیراعظم اورسیکورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی،خطے کی صورت حال بہترہونے تک کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی,سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے ،ہمارے ادارے الرٹ ہیں،ہمیں اپنی ایجنسیز پر پورا یقین ہے،ایجنسیز نے کئی چیزوں کو ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔

چئیرمین پی سی بی نےمزیدکہا پی ایس ایل کےمیچزصرف دو شہروں میں ہوں گے،لاہور اور کراچی میں ایونٹ کےمیچ منعقد ہونگے،فیصل آباد،پشاورکےشائقین سےمیچزکی میزبانی واپس لینےمعذرت چاہتا ہوں، ٹکٹس کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

انہوں نےکہاغیرملکی کھلاڑی آج رات سے پہنچنا شروع جائیں گے،نیاشیڈول دیں گے،جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم ہوگی،لیگ چھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہےہیں۔

محسن نقوی نےکہا ہماری فرنچائزز سے بھی مشاورت ہوئی ہے،فرنچائززکا گیٹ منی کانقصان پی سی بی پورا کرے گا،اگرملتوی کرتے تو سال بھرپی ایس ایل نہیں کراسکتے تھے،اس مرتبہ پی ایس ایل کی ریکارڈ ویورشپ دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے: صدرمملکت

متعلقہ خبریں